Get Alerts

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت

ریاض: سعودی عرب نے اہم پالیسی تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو ملک میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔ وزارت ہاؤسنگ اور دیگر متعلقہ ادارے اس سلسلے میں قواعد و ضوابط مرتب کر رہے ہیں تاکہ غیر ملکی افراد اور ادارے مخصوص شرائط کے تحت جائیداد خرید سکیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق غیر ملکیوں کو رہائشی، تجارتی اور بعض صنعتی مقاصد کے لیے پراپرٹی خریدنے کی اجازت دی جائے گی، تاہم بعض حساس علاقوں اور مخصوص زونز میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

یہ فیصلہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ملک کو پرکشش بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ٹیگز: