Get Alerts

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی آج

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی آج

اسلام آباد: مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کی قیام پاکستان کے لیے جدوجہد اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1929ء سے 1948ء تک ہر اہم مرحلے میں اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ رہیں۔

قیام پاکستان کے بعد بھی مادرِ ملت نے قومی امور میں اپنا کردار ادا کیا اور جمہوری اقدار، عوامی حقوق اور ملکی ترقی کے لیے آواز بلند کی۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی خدمات اور قربانیاں پاکستان کی تاریخ کا اہم باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز: