Get Alerts

فیفا ورلڈ کپ کا فیصلہ کن مرحلہ شروع، عالمی چیمپئن بننے کی جنگ میں بڑی ٹیمیں آمنے سامنے

فیفا ورلڈ کپ کا فیصلہ کن مرحلہ شروع، عالمی چیمپئن بننے کی جنگ میں بڑی ٹیمیں آمنے سامنے

میکسیکو:فٹبال ورلڈ کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز کل سے ہوگا۔ ٹائٹل کے حصول کے لیے دنیا کی بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

کوارٹر فائنل مرحلے میں ناقابلِ شکست فرانس کا مقابلہ افریقی فٹبال کی مضبوط ٹیم مراکش سے ہوگا، جبکہ سابق عالمی چیمپئن اسپین کی ٹیم بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ناروے اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

فٹبال شائقین کی نظریں ان سنسنی خیز مقابلوں پر مرکوز ہیں، جہاں ہر ٹیم عالمی اعزاز کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

ٹیگز: