Get Alerts

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ایشیائی ممالک کی معاشی صورتحال، شرح نمو، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کے امکانات موجود ہیں۔

رپورٹ میں سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد، نیپال کی 3.9 فیصد جبکہ افغانستان کی معاشی ترقی 2.3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اے ڈی بی نے مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ترقی کے لیے اصلاحات، سرمایہ کاری اور پالیسی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ٹیگز: