اپنا سمارٹ فون چارج کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں !

نیویارک: سمارٹ فون جتنا مرضی مہنگا ہو بیٹری کا مسئلہ آپ کو پریشان کر ہی دیتا ہے ، دراصل بیٹری کے مسائل اس کی درست طریقے سے چارجنگ نہ ہونے کے باعث پیش آتے ہیں، تاہم بیٹری بنانے والی کمپنی نے موبائل کی بیٹری چارج کرنے کا درست طریقہ بتادیا ہے۔

بیٹری بنانے والی کمپنی کاڈیکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضروری نہیں بیٹری کو خالی ہونے پر ہی چارج کیا جائے، بلکہ اسے تھوڑی چارجنگ باقی رہتے ہوئے بھی چارج کیا جاستکا ہے۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بیٹری مکمل چارج نہ ہو اور بیٹری کو ہمیشہ تھوڑا خالی رکھا جائے۔ کمپنی کے مطابق موبائل چارج کرتے وقت اس کا کور اتار لینا چاہیے اور کم درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت لیتھیم بیٹری کی چارجنگ کو کم کرتا ہے۔