تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے اپنے رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے اپنے رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے اپنے رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے رجسٹرڈ ووٹرز صرف مخصوص نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری الیکشن کمیشن فرخ ڈال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے ساتھ اپنا رجسٹرڈ شدہ موبائل فون نمبر استعمال کریں، غیر رجسٹرڈ شدہ نمبر سے آپ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، موبائل کے ذریعے صرف ایس ایم ایس پیکیج سے 9008 پر مسیج وصول نہیں ہو گا بلکہ ووٹ ڈالنے کیلئے موبائل میں بیلنس کا موجود ہونا ضروری ہے۔

رجسٹرڈ ووٹرز کو 9008 سے ووٹ ڈالنے کا پیغام بھیجا جائے گا جس کے جواب میں صرف ایک یا دو لکھیں۔ یاد رہے کہ کسی بھی زائد یا دیگر لفظ یا ہندسہ کے استعمال سے آپ کا قیمتی ووٹ ضائع ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں