بھارت، دیہاتوں کو غباروں کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی

بھارت، دیہاتوں کو غباروں کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی
کیپشن: image by facebook

ڈیرہ دون:بھارتی ریاست ات کھنڈ کے دیہات کو اڑتے ہوئے غباروں کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی ، 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دور دراز کے دیہات میں اب اڑتے ہوئے غباروں کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائیگی ، اس قسم کا ہائیڈروجن گیس سے بھرا غبارہ پہلی مرتبہ دہرہ دون سے اڑایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت بھی موجود تھے۔

اس غبارے میں کیمرے بھی نصب تھے جبکہ اینٹینا اور وائی فائی موڈیم بھی نصب کیا گیا تھا,6میٹر طویل غبارہ 14دن تک فضا میں بدستور رہ سکتا ہے۔

ریاست کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہناہے کہ غباروں سے وائی فائی فراہم کرنے کی ٹیکنالوجی آئی ٹی ممبئی نے دی ہے۔ ہر غبارے پر 50لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور یہ غبارے ساڑھے 7کلو میٹر کی رینج میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرسکتے ہیں جبکہ ڈاون لوڈ کرنے کی رفتار 5ایم بی پی ایس ہوگی۔

اس رینج میں آنیوالے ہر شخص کوابتدامیں وائی فائی مفت فراہم کیا جائیگا اور وہ بغیر کسی پاسورڈ کے وائی فائی سہولت حاصل کرسکے گا۔