ملک بھر میں موسم گرم اور خشک،گرمی کی لہر مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کی توقع

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک،گرمی کی لہر مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کی توقع

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔

کل مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جیکب آبادمیں آج بھی پارہ 50ڈگری ،مٹھی، دادو، روہڑی، لاڑکانہ اور موہنجودارو میں 48 سینٹی گریڈ ،ملتان میں پارہ 47 سینٹی گریڈ ،فیصل آباد اور سرگودھا میں 46،لاہور میں درجہ حرارت 45ڈگری رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔