عامر لیاقت کے آخری الفاظ کیا تھے؟

عامر لیاقت کے آخری الفاظ کیا تھے؟
سورس: File

کراچی (جانب منزل نیوز) چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کی وصیت سے متعلق  بتا دیا ہے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے کہا کہ اسپتال پہنچنے سے تقریباً 15 سے 20 منٹ پہلے ہی ان کی وفات ہوچکی تھی۔

رمضان چھیپا  نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کے بعد ان کے سارے معاملات میں ہی دیکھ رہا ہوں، عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے آخری الفاظ میں عامر لیاقت نے مجھے کہا کہا تھا کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ان کے والدین کے ساتھ دفن کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ مرنے کے بعد میرے کفن دفن کے معاملات آپ ہی دیکھیے گا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں