Get Alerts

عامر لیاقت زندگی میں ہی موت کے بعد کیلئے بڑا کام کر گئے

عامر لیاقت زندگی میں ہی موت کے بعد کیلئے بڑا کام کر گئے

کراچی :عامر لیاقت زندگی میں ہی اپنی آخرت کی تیاری میں بھی لگے رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی قبر کیلئے حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں پیسے دیکر جگہ مختص کروا گئے تھے ۔

محکمہ اوقاف کے مینجر کا کہنا ہے کہ مرحوم لیاقت کی تدفین حضرت عبدا للہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی ،جس کیلئے قبر کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا تدفین کا وقت مقرر نہیں ہے ،ان کے ورثا کی ہدایت پر ہی قبر کی تیاری کی جا رہی ہے ۔

محکمہ اوقاف کے مینجر کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنے وزارت کے دوران اپنی قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروائی تھی،مرحوم عامر لیاقت کی تدفین حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی ۔

ٹیگز: