Get Alerts

حج 2025 کے تمام انتظامات خوش اسلوبی سے انجام دیئے گئے: سعودی حکام

حج 2025 کے تمام انتظامات خوش اسلوبی سے انجام دیئے گئے: سعودی حکام

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے تمام مراحل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی، صحت اور سہولت سے متعلق تمام انتظامات بہترین انداز میں انجام دیے گئے۔

انہوں نے اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعادت کی بات ہے کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں تمام ادارے حجاج کرام کی خدمت کے لیے متحد اور سرگرم رہے۔

شہزادہ سعود بن مشعل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کی عبادات قبول فرمائے اور وہ خیریت سے اپنے وطن واپس جائیں۔

واضح رہے کہ اس سال 16 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید نے مناسکِ حج ادا کیے، جن کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔

ٹیگز: