Get Alerts

بہاولپور: بہنوں کے درمیان تنازعہ خونریز شکل اختیار کر گیا

بہاولپور: بہنوں کے درمیان تنازعہ خونریز شکل اختیار کر گیا

بہاولپور: بہاولپور کے نواحی علاقے حاصل پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے باعث ایک بہن نے اپنی ہی بہن پر فائرنگ کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چک 194 مراد میں پیش آیا، جہاں دو بہنوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد ایک بہن نے گھر میں موجود پستول سے فائرنگ کر کے 18 سالہ بہن کو شدید زخمی کر دیا۔

زخمی لڑکی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: