واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طے شدہ اہداف حاصل کرنے کے لیے انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام اب اس جنگ کو مزید طول دینے کے حق میں نہیں ہیں۔
جے ڈی وینس کے مطابق ایرانی حکام اب مذاکرات کی میز پر آ رہے ہیں اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن کی امریکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت تصدیق کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کا تسلسل خود ایران کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر فریقین کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو یہ امریکی عوام کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔