Get Alerts

بجٹ اجلاس بلانے کی سمری صدر کو ارسال، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب، 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کا امکان

بجٹ اجلاس بلانے کی سمری صدر کو ارسال، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب، 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کا بجٹ اجلاس بلانے کی باقاعدہ سمری صدرِ پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق، نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کل شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل ہی شام 4 بجے شروع ہوگا۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ سے قبل کچھ انتہائی اہم قانون سازی بھی متوقع ہے، جس کے لیے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: