Get Alerts

نئی دہلی: ’ہندو مسلم کارڈ اب نہیں چلے گا‘، کاکروچ جنتا پارٹی کا مودی حکومت کو روزگار پر توجہ دینے کا الٹی میٹم

نئی دہلی: ’ہندو مسلم کارڈ اب نہیں چلے گا‘، کاکروچ جنتا پارٹی کا مودی حکومت کو روزگار پر توجہ دینے کا الٹی میٹم

نئی دہلی: بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور سرکاری ملازمتوں کے فقدان سے تنگ آئے نوجوانوں نے مودی حکومت کی سیاسی ترجیحات کو چیلنج کرنے کے لیے ایک انوکھا اور طنزیہ محاذ کھول دیا ہے۔ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں 'کاکروچ جنتا پارٹی' (CJP) کے علامتی نام سے متحرک ہونے والے نوجوانوں نے مودی حکومت کے روایتی 'ہندو مسلم ایجنڈے' کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے مزید استعمال نہ کرنے کی سخت وارننگ دے دی ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان اور حامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ملک کے اصل معاشی مسائل اور نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر الیکشن جیتنے کے لیے مذہبی تفریق کا سہارا لیتی آئی ہے۔ تنظیم نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ اب ملک کا پڑھے لکھا نوجوان بیدار ہو چکا ہے اور وہ نفرت انگیز بیانیے کو مسترد کرتا ہے۔ حکومت کو ہر صورت اپنا یہ پرانا ایجنڈا ختم کر کے اپنی ترجیحات کو نوجوانوں کے روزگار، تعلیم اور معاشی ترقی کی طرف بدلنا ہوگا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ 'کاکروچ جنتا پارٹی' کوئی روایتی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں ہے، بلکہ یہ موجودہ سیاسی نظام اور بے روزگاری کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا ایک شدید علامتی اور طنزیہ احتجاج ہے۔ بھارت میں حالیہ دنوں میں پیپر لیک ہونے کے واقعات اور ملازمتوں کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، اور یہ نئی مہم اسی عوامی غیظ و غضب کا منہ بولتا ثبوت ہے جو اب مودی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

ٹیگز: