Get Alerts

 نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، وزیرِ تعلیم اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

 نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، وزیرِ تعلیم اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی: حکومتی دباؤ اور پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا احتجاج دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مظاہرین جنتر منتر پر دھرنا دیے ہوئے ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے حکومتی تعلیمی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان اور وزیراعظم نریندر مودی، دونوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر سی جے پی نے مزید خونریزی اور تصادم سے بچنے کے لیے دوسرے پارلیمنٹ مارچ کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم پارٹی کا کہنا ہے کہ جنتر منتر پر احتجاج اور دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

ٹیگز: