کیلیفورنیا: انسٹا گرام نے صارفین کے لیے ایک اہم اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے اب پروفائل کو اپنی پسند کے مطابق ترتیب دینا ممکن ہو گیا ہے۔
یہ فیچر انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کی جانب سے تقریباً ایک سال قبل اعلان کیا گیا تھا، جو اب عالمی سطح پر صارفین کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
نئے آپشن کے تحت صارفین اپنی پروفائل گرڈ میں موجود پوسٹس کو اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ منتقل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے پروفائل سیٹنگز میں “ری آرڈر” نامی نیا فیچر شامل کیا گیا ہے۔
اس سہولت کے ذریعے پرانی پوسٹس کو بھی اوپر نمایاں کیا جا سکے گا، جبکہ اس سے قبل انسٹا گرام پر پوسٹس صرف تازہ ترین ترتیب میں ہی دکھائی دیتی تھیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے فیچرز میں سے ایک تھا، جس کا مقصد پروفائلز کو زیادہ ذاتی نوعیت اور بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد دینا ہے۔