راولپنڈی: ترجمان افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں کنٹرول لائن پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا۔
Indian concern on terrorists' movement along LOC were strongly rejected during hotline. Indian Army asked to look inward, share evidence. pic.twitter.com/wuF1jJ4bui
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 9, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اپنے دعوے کے شواہد پیش کرے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں