گیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ببل کھاتا ہوں، بین ڈنک

گیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ببل کھاتا ہوں، بین ڈنک


لاہور : لاہورقلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے کہا ہے کہ گیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ببل کھاتا ہوں۔ کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی جیت میں کردارادا کرنے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سکور کو دیکھ کر ڈگ آوٹ میں یہی سوچ تھی کہ ہم نے گیند کو میرٹ پر کھیلنا ہے، کراچی کنگز کی باؤلنگ اچھی تھی تاہم ہمارے کپتان سہیل اختر نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ کرتا ہوں ٹیم کے لئے کھیلوں، 12 کے رن ریٹ ہونے کے باوجود دباؤمیں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تماشائی بہت زبردست ہیں یہاں کھیل کی بہت خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ک اب ٹورنامنٹ اوپن ہوگیا امید ہے ہم جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی اور پورے اوور کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندر کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔

والٹن نے 45، بابر اعظم نے 38 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز 80 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بالنگ میں لاہور قلندر کی جانب سے معاذ خان نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا۔ قلندرز نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 12 چھکے اور تین چوکے لگاکر ٹیم کو فتح دلائی۔ بہتری اننگ کھیلنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔