کورونا کے وار تیز ،مزید 54 افراد جاں بحق، 1353 نئے کیس رپورٹ

کورونا کے وار تیز ،مزید 54 افراد جاں بحق، 1353 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا کے وار تیز ،مزید 54 افراد جاں بحق، 1353 نئے کیس رپورٹ
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار دوبارہ تیز ہونے لگے ہیں۔ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 4.3 ہوگئی ۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16ہزار349 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناسے54افرادجاں بحق ہوئے۔ جس سے ملک میں کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد13ہزار281ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے  میں ملک بھر میں 31 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے بعد کوروناکےایک ہزار353کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں 3 ہزار 365 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 ہو گئی۔

دوسری طرف ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث سکولوں میں حاضری کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ آج این سی او سی کے اجلاس میں  کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنےاور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں ملک بھر سے کورنا کے کیسز کے بارے میں بریف کیا گیا۔ اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔