آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات
سورس: file

راولپنڈی: برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کوارٹر نے جی ایچ کیو  کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان امن عمل سمیت مجموعی عالمی تذویراتی ماحول پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

 جنرل سر نکولس کارٹر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔جنرل نکلس نے باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

گزشہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی تھی۔ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد امریکا اور افغان طالبان کے مابین ایک تاریخی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں سرگرم رہے تھے، اب وہ انٹرا افغان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔