Get Alerts

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر تو اعتماد کا اظہار کیا مگر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعلق خوب گلے شکوے کئے اور کچھ ارکان عثمان بزدار کی کارکردگی سے نالاں نظر آئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے دوران سردار عثمان بزدار سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں بیڈ گورننس سے حکومت کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پنجاب پر میری گہری نظر ہے اور سب کچھ میرے علم میں ہے، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے جس پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ٹیگز: