کوئٹہ :جام کمال کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملنے سے انکار کر دیا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ۔
سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور یار محمد رند نے پارٹی اراکین کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سب کے علم میں ہے،باپ پارٹی خیبر پختون خواہ کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا خیبر پختون خواہ کے چاروں ممبران اسمبلی پارٹی صدر جام کمال کے ساتھ ہیں،ہمارے مستقبل کے سیاسی فیصلہ جام کمال کے فیصلہ کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے ہم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔
ذرائع کے مطابق جام کمال کی قیادت میں پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی لائحے عمل پر مشاورت کی گئی ،تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدریار محمد رند بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے اہم ترین دورے کے بعد بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کو بنی گالہ بلا لیا ہے ،لیکن اب بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال نے وزیر اعظم سے ملنے سے انکار کر دیاہے ۔