پی ٹی آئی کا مشکور ہوں، پہلا صدارتی الیکشن ہے جس میں کوئی ووٹ بکا نہ خریدا گیا: محمود اچکزئی

پی ٹی آئی کا مشکور ہوں، پہلا صدارتی الیکشن ہے جس میں کوئی ووٹ بکا نہ خریدا گیا: محمود اچکزئی

اسلام آباد : اپوزیشن کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں پہلی بار کوئی ووٹ بکا نہ خریداگیا،اب ایک واضح تقسیم آگئی ہے جو خوش آئند ہے ہمارے ارکان کے علاوہ بھی ہمیں ووٹ پڑے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے  محمود اچکزئی نے کہا کہ مجھے اپنے صوبے کی اسمبلی سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا جبکہ خیبر پختونخوا میں تمام 90 ارکان نے  انہیں  ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ صداتی امیدوار نامز د کرنے اورحمایت کرنے پر پی ٹی آئی کا  مشکور ہوں ۔ نواز شریف اپنی جماعت کے سمجھدار عناصر کی آواز سنیں ایک پارٹی کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دیئے ہیں اسے ماننا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں