Get Alerts

سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی/اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں شرح سود اور دیگر مالیاتی پالیسیوں کا تعین کیا جائے گا۔

سروے کے مطابق بزنس کمیونٹی کے 60 فیصد اراکین کا خیال ہے کہ مانیٹری پالیسی برقرار رکھی جائے گی، جبکہ 24 فیصد توقع کر رہے ہیں کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا اور 10 فیصد کا خیال ہے کہ کمی ہو سکتی ہے۔فی الحال ملک میں شرح سود 10.5 فیصد پر ہے۔

ٹیگز: