تل ابیب: گزشتہ ہفتے سے ایران کے حملوں میں کم از کم 13 اسرائیلی ہلاک اور 1,929 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 157 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 112 ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 9 کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بم شیلٹرز استعمال کرتے وقت احتیاط کریں، کیونکہ کچھ افراد شیلٹر کی طرف جاتے ہوئے بھی زخمی ہوئے ہیں۔