Get Alerts

افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ انٹیلی جنس آپریشنز جاری ہیں: عطا تارڑ

افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ انٹیلی جنس آپریشنز جاری ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مؤثر کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی جارحیت کا فوری اور دندان شکن جواب دیا گیا ہے۔
غیر ملکی جریدوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی کارروائیاں مخصوص اہداف پر مبنی ہیں ۔ صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سختی سے تردید کی کہ کسی بھی شہری علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار محض "خیالی" ہیں۔
وزیر اطلاعات نے افغان طالبان اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان گٹھ جوڑ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ     "افغان طالبان اور فتنہ الخوارج (TTP) کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے مشترکہ حملے اس حقیقت کی تصدیق ہیں کہ ان تنظیموں اور افغان رجیم کے درمیان گہرا تعاون موجود ہے۔
عطا تارڑ نے افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان کی جانب سے میدانِ جنگ میں کامیابیوں کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں محض پراپیگینڈا قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ     پاکستان نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین بشمول افغان طالبان کے ان فوجی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جو دہشت گردی میں مددگار تھے۔    اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹس کا انحصار بھی طالبان کی فراہم کردہ یکطرفہ معلومات پر ہے۔

ٹیگز: