Get Alerts

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، چاندی کے نرخ میں اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، چاندی کے نرخ میں اضافہ

کراچی:  ایران میں جاری جنگ کے اثرات ملکی سونے اور چاندی کی مارکیٹ پر واضح ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چار روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں مجموعی طور پر 30 ہزار 100 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کے نرخ بھی 2 ہزار 915 روپے کم ہو گئے اور نئے نرخ 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے مقرر ہوئے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر گر کر 5 ہزار 110 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 104 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔

 
 

ٹیگز: