Get Alerts

ماہرہ خان کی رکشے میں انوکھی سواری کی ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی رکشے میں انوکھی سواری کی ویڈیو وائرل
ماہرہ خان کی رکشے میں انوکھی سواری کی ویڈیو وائرل
ماہرہ خان کی رکشے میں انوکھی سواری کی ویڈیو وائرل
ماہرہ خان کی رکشے میں انوکھی سواری کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے جس میں وہ رکشے میں سوار دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ اپنی خوبصورتی، ہنرمندی اور عاجزانہ رویے کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں، اور ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 11.8 ملین فالوورز ہیں۔

یہ ویڈیو اداکارہ کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی تشہیری مہم کے دوران بنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں ماہرہ خان ایک ریکشے میں بیٹھ کر معروف نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں پہنچتی دکھائی دی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کی شاندار فلور لینتھ انارکلی اور دوپٹہ پہنا ہوا تھا۔ رکشے میں سفر کے دوران انہوں نے مشہور بالی ووڈ گانا ’’ہم تو ایسے ہیں بھائیہ‘‘ بھی گنگنایا، جو اصل میں فلم ’لاگا چناری میں داغ‘ میں رانی مکھرجی پر فلمایا گیا تھا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے ماہرہ کے اس منفرد اور عام فہم انداز کو خوب سراہا، اور یہ دوبارہ ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ایک ہنر مند اداکارہ ہیں بلکہ عوام کے قریب بھی ہیں۔

ٹیگز: