ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، تحفظات سے آگاہ کیا

ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد:پاکستان دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر سے ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف کے سرحد پار کارروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں،ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے خلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کریا گیا۔ایرانی آرمی چیف کے سرحد پار کارروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے اورکیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا   کہ اگر پاکستانی حکومت نے سنی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو تہران پاکستان کے اندر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا ۔ یاد رہے گزشتہ مہینے میں ایران کے دس سرحدی گارڈ دہشت گردوں کے حملے میں مارے گئے تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جیش العدل نامی گروپ نے ایرانی سرحد گارڈ کو دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور یہ حملے پاکستانی  حدود سے کئے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں