دو سال بعد یونس خان نے کیوی مداح کی خواہش پوری کر دی

 دو سال بعد یونس خان نے کیوی مداح کی خواہش پوری کر دی
کیپشن: یونس خان واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنائے ،۔،۔،۔، فوٹو فائل

لاہور: سابق عظیم پاکستانی بلے باز یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 12سالہ فین کو بلے بازی کے حوالے سے اہم گر سکھا کر اپنا وعدہ پورا کردیا۔

2سال قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بچے فیلکس اینڈرسن نے یونس خان کو خط لکھ کر انہیں پنا ہیرو قرار دیا تھا اور ان سے بیٹنگ کے حوالے سے اہم مشورے مانگے تھے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ آپ کی تکنیک بہت خوبصورت ہے، آپ کی کور ڈرائیو پرفیکٹ ہوتی ہے اور کٹ شاٹ کی ٹائمنگ بہت اچھی ہوتی ہے۔ سری لنکا کے خلاف آپ کی 318 رنز کی اننگز دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

یونس نے فیلکس کو ٹپس دینے کا وعدہ وفا کر دیا۔ سابق کپتان نے فیلکس کو ٹپس کی ویڈیو بھجوا دی۔