لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز عالمی وبا نے مزید 118 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک جا پہنچی ۔
24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 40 ہزار 736 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 3 ہزار 785 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فیصد رہی ۔