Get Alerts

گھر بیٹھے صرف ٹویٹر پر احتجاج کی کال دینے پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم رہنماؤں سے ناراض 

گھر بیٹھے صرف ٹویٹر پر احتجاج کی کال دینے پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم رہنماؤں سے ناراض 
سورس: Twitter

لاہور : عمران خان کی گرفتاری کے بعد گھر بیٹھے صرف ٹویٹر پر احتجاج کی ہدایات دینے اور سڑکوں پر نہ نکلنے پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم رہنماؤں سے ناراض ہے۔ 

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پنجاب کے اہم رہنما وقاص امجد نے ٹویٹر پر لکھا کہ بعض رہنما گھر بیٹھے احتجاج کی کال دے رہے ہیں لیکن احتجاج کیلئے کوئی باہر نہیں نکل رہا ۔ 

وقاص امجد نے مزید کہا کہ یہ جو گھر بیٹھے کہہ رہے ہیں کہ ادھر نکلو ادھر نکلو آپ بھی گھر سے نکلیں اور احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔