Get Alerts

بھارت میں بے یقینی اور گھبراہٹ کا ماحول ہے، جبکہ پاکستان میں عوام کا حوصلہ بلند ہے ، واشنگٹن پوسٹ

 بھارت میں بے یقینی اور گھبراہٹ کا ماحول ہے، جبکہ پاکستان میں عوام کا حوصلہ بلند ہے ، واشنگٹن پوسٹ

نیویارک : معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں دونوں ممالک کے اندرونی حالات کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں بے یقینی اور گھبراہٹ کا ماحول ہے، جبکہ پاکستان میں عوام کا حوصلہ بلند ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں صورتحال غیر معمولی ہے، 21 ایئرپورٹس کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی شمالی و مغربی شہروں میں جمعرات کے روز بجلی غائب رہی۔ پنجاب کے علاقے گرداس پور میں مکمل بلیک آؤٹ اور راجستھان کے سرحدی علاقوں میں اسکولوں کی بندش بھی رپورٹ کی گئی۔

ادھر پاکستان میں صورتحال مختلف ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی عوام اپنی فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن اور پُرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جوش و خروش کا اظہار کیا اور بعض علاقوں میں جشن منایا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں بھارت کے خلاف ایف-16 طیاروں کا استعمال نہیں کیا۔

ٹیگز: