Get Alerts

بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، 5 شہری شہید، 7 زخمی

بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، 5 شہری شہید، 7 زخمی

راولاکوٹ: لائن آف کنٹرول پر شکست کے بعد بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ میں آ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کے علاقوں میں بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ شہادتوں کے باوجود پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، جو جنگی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی فورسز دشمن کی ہر جارحیت کا دلیری سے جواب دے رہی ہیں۔

 
 

ٹیگز: