Get Alerts

سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد  :  ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سجاول بلاک میں "سوہو ون" کنویں سے گیس کی کامیاب دریافت ہوئی ہے، جہاں سے یومیہ 30 ملین (3 کروڑ) مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ماڑی انرجیز نے بتایا کہ سجاول بلاک میں واقع اس کنویں کی مکمل ملکیت کمپنی کے پاس ہے، جو اس منصوبے میں اس کی مکمل سرمایہ کاری اور کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق، یہ دریافت نہ صرف کمپنی کے لیے بلکہ ملک کے توانائی کے شعبے کے لیے بھی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ یاد رہے کہ ماڑی انرجیز پہلے بھی پاکستان میں متعدد مقامات پر تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر چکی ہے، اور توانائی کے شعبے میں ایک مستند کمپنی سمجھی جاتی ہے۔

ٹیگز: