Get Alerts

پاک بھارت کشیدگی: کرتارپور راہداری تیسرے روز بھی بند

پاک بھارت کشیدگی: کرتارپور راہداری تیسرے روز بھی بند

نارووال:پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کرتارپور راہداری تیسرے روز بھی بند رہی۔ کرتارپور انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے زیرو لائن کا گیٹ بند ہونے کے سبب سکھ یاتریوں کی آمد روک دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ نہ تو یاتریوں کی کوئی نئی لسٹ آئی ہے اور نہ ہی سکھ یاتری کرتارپور پہنچ سکے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو کرتارپور آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر راہداری کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے جاری رکھی جائے گی۔ سکھ کمیونٹی کے افراد کرتارپور میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے راہداری کا استعمال کرتے ہیں، اور اس بندش سے ان کے سفر پر اثر پڑ رہا ہے۔

ٹیگز: