Get Alerts

بھارت دہشتگردی کا الزام لگا کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش بھی مسترد: ترجمان پاک فوج

بھارت دہشتگردی کا الزام لگا کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش بھی مسترد: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ہر بار دہشتگردی کے واقعات کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے "ٹی آر ٹی" کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارت نے اسے مسترد کر دیا۔

ترجمان پاک فوج نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا اور الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مساجد پر بمباری، خواتین اور بچوں کی شہادت جیسے سنگین اقدامات کیے گئے، جو قابل مذمت ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر اس کے پاس کوئی ثبوت موجود ہیں تو وہ کسی غیر جانبدار عالمی ادارے کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان صرف دفاعی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر ان ہی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان پر فائرنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملے، فضائی حملے اور بڑے پیمانے پر حملوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حالانکہ زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

ٹیگز: