Get Alerts

برطانیہ کا پاکستانی طلبہ سمیت مخصوص ممالک پر ویزہ پابندیوں پر غور

برطانیہ کا پاکستانی طلبہ سمیت مخصوص ممالک پر ویزہ پابندیوں پر غور

لندن :برطانوی حکومت ان ممالک کے طلبہ کے ویزے محدود کرنے پر غور کر رہی ہے جن کے شہری برطانیہ آ کر سیاسی پناہ کی درخواست دے دیتے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد نیٹ مائیگریشن (خالص امیگریشن) کی شرح کم کرنا ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام آئندہ ہفتے پیش کی جانے والی "امیگریشن وائٹ پیپر" کا حصہ ہو گا، جس میں امیگریشن پالیسی میں ممکنہ اصلاحات شامل ہوں گی۔ اس مجوزہ فیصلے کے تحت پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا جیسے ممالک کے طلبہ متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کے شہریوں کی جانب سے طالبعلم ویزے پر آ کر پناہ کی درخواست دینے کے کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

حالیہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کو امیگریشن پالیسیوں پر عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پارٹی پر سیاسی دباؤ بڑھا ہے کہ وہ سخت اقدامات کرے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال 1,08,000 افراد نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دی، جن میں 16,000 طالبعلم ویزا پر آنے والے افراد شامل تھے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد امیگریشن سسٹم کو منصفانہ، محفوظ اور مستحکم بنانا ہے۔ تاہم، اس ممکنہ فیصلے پر مختلف ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: