Get Alerts

چینی فنکاروں کی پاکستان کی حمایت میں مزاحیہ ویڈیو، رافیل طیارے گرنے پر بھارت کا مذاق

چینی فنکاروں کی پاکستان کی حمایت میں مزاحیہ ویڈیو، رافیل طیارے گرنے پر بھارت کا مذاق

بیجنگ: پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے رافیل جنگی طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے ایک طنزیہ اور مزاحیہ ویڈیو جاری کی، جو نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں وائرل ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اس ویڈیو میں چار چینی فنکار بھارتی لباس پہنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو چینی زبان میں ماتم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہتے ہیں:

”بھارت نے بڑی مشکل سے پیسے جوڑ کر چند رافیل طیارے خریدے تھے، اور پاکستان نے انہیں گرا کر اربوں روپے کا نقصان کر دیا!“
اگرچہ ویڈیو چینی زبان میں ہے، مگر فنکاروں کے انداز، لباس اور جذباتی ادائیگی سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارتی ردعمل کا مذاق اڑانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور اسے عوامی دلچسپی، تنقید اور تفریح کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو بین الاقوامی سطح پر بھارت کی پیشہ ورانہ ناکامی کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: