کابل/اسلام آباد : امریکہ نے سالانہ انسدادِ دہشت گردی رپورٹ 2026 جاری کر دی، جس میں افغان سرزمین کو دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں افغان سرزمین پر آزادانہ سرگرم ہیں۔ ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر امریکی صدر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
دہشت گردوں کی پشت پناہی کے باعث طالبان حکومت عالمی برادری کا اعتماد کھو چکی ہے۔رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف وسیع تجربہ رکھنے کے باعث پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق جب تک طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند نہیں کرتی، افغانستان عالمی سطح پر تنہا رہے گا اور افغان عوام معاشی و سفارتی مشکلات کا شکار رہیں گے۔