Get Alerts

پہلگام فالس فلیگ کا عبرتناک انجام یاد رکھو: پاک فوج کی بھارت کو حتمی تنبیہ

پہلگام فالس فلیگ کا عبرتناک انجام یاد رکھو: پاک فوج کی بھارت کو حتمی تنبیہ

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کی صورت میں پاکستان کا جواب محض دفاعی نہیں بلکہ تباہ کن ہوگا۔ ترجمان پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی ہر بزدلانہ حرکت کا حساب لیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد ملک بھارت نے ایک بار پھر محض من گھڑت مفروضوں اور بے بنیاد الزامات کی آڑ لے کر پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاکستانی افواج کے دستے مکمل طور پر متحرک ہیں اور دشمن کی ہر اشتعال انگیزی کا دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے۔
خبر کے مطابق، گزشتہ سال پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ڈرامے کے ذریعے بھارت نے جو ناپاک مہم جوئی کی تھی، اسے پاکستانی شاہینوں اور جری جوانوں نے عبرت کا نشان بنا دیا تھا۔ مسلح افواج نے دشمن کو باور کرایا ہے کہ وہ گزشتہ برس کی ہزیمت کو نہ بھولے اور یہ ذہن نشین رکھے کہ پاکستان کے دفاعی حصار میں شگاف ڈالنا ناممکن ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نہتی شہری آبادی پر حملے بھارت کی پیشہ ورانہ کمزوری اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ اور اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا عزم رکھتی ہیں۔ دشمن کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، ورنہ اسے ایک بار پھر ویسے ہی جواب کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا تجربہ اسے ماضی میں ہو چکا ہے۔

ٹیگز: