راولپنڈی: پاک فوج کی تاریخی کامیابی “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پُروقار تقریب اتوار کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔ جبکہ چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر پھول چڑھانے سے ہوگا، جہاں مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے چاک و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس موقع پر خطاب کریں گے، جس میں وہ “معرکۂ حق” کی اہمیت اور ملک کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔