Get Alerts

معرکہِ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل: جی ایچ کیو میں 'یومِ فتح' کی پروقار تقریب

معرکہِ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل: جی ایچ کیو میں 'یومِ فتح' کی پروقار تقریب

راولپنڈی: پاکستان کی عسکری تاریخ کے درخشاں باب 'معرکہِ حق' کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) میں یومِ فتح کی مرکزی تقریب جاری ہے۔ یہ دن دشمن کے خلاف حاصل کی گئی اس عظیم الشان فتح کی یاد میں منایا جا رہا ہے جس نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے، جنہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ملک کی عسکری قیادت نے متحد ہو کر شرکت کی، جن میں     ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو،    نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نمایاں  ہیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد معرکہِ حق کے دوران مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کو عبرتناک شکست دینے کے مراحل پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکہِ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے "حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ" قرار دیا۔ تقریب میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی موجودگی نے دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کے مثالی اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیا۔اس موقع پر معرکہِ حق میں غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

ٹیگز: