وائٹ ہاؤس کا سفر،ٹرمپ 266 ووٹ لے کر آگے،فتح سے صرف4 ووٹ دور

وائٹ ہاؤس کا سفر،ٹرمپ 266 ووٹ لے کر آگے،فتح سے صرف4 ووٹ دور

واشنگٹن:  آئندہ چار سال کے لیے دنیا کا طاقت ور ترین شخص کون ہوگا اس کا فیصلہ ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں ۔اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مد مقابل ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔  امریکی نیوز چینل فاکس نیوز  کا کہنا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک266 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کی مد مقابلہ ڈیمو کریٹک امیدوار کو 218 ووٹ  ملے ہیں۔ٹرمپ کو فتح کے لیے صرف 4 ووٹ درکار ہیں۔

ریاست انڈیانا،کینٹکی، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما،انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤ تھ کیرولائنا، ٹینیسی،ورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب قرار پائے ہیں،انتخابی نتائج کے حوالے سے انتہائی اہم ریاست فلوریڈا سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے۔جبکہ ورمنٹ ،کنیٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا،الینوائے،میری لینڈ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں ہلیری

کلنٹن نے کامیابی سمیٹی ہے۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیٹ بھی ہلیری کلنٹن نے اپنے نام کرلی ہے۔کیلی فورنیا سے بھی جیت ہیلری کے حصےمیں آئی۔ادھر امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کے سپورٹرز نے شکست تسلیم کرلی ہے اور ہلیری کلنٹن سپورٹرز سے خطاب کرنے نہیں آئیں ان کی انتخابی مہم کے چیئرمین جان پوڈس نے سپورٹرز سے خطاب کرتے کہا کہ یہ ایک لمبی رات تھی اورطویل مہم ۔آپ تھک گئے ہوں گے اور آپ لوگ گھر جائیں۔