Get Alerts

تلہ گنگ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی

تلہ گنگ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی

تلہ گنگ: چکوال میں تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کےمقام پربس پُل سےگرگئی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی۔ گزشتہ رات حادثے کا شکار ہونے والی بس کوہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی جو تلہ گنگ کے قریب 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ابتدائی طور پر 24 افراد کی لاشوں کو نکالا گیا جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 35 سے زائد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 60 مسافر سوار تھے جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائے ونڈ جا رہے تھے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسپتال حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تلہ گنگ حادثےمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: