وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور اس وقت ملک میں توانائی کا کوئی بحران موجود نہیں ہے
انجینئرنگ کونسل کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 10 ہزار ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا لیکن اس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی گئی ہے جبکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ملک میں عوام کیلئے اضافی گیس بھی موجود ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کیلئے بہت کام کیا ہےجب ہم نے عنان حکومت سنبھالا تو صورتحال بہت مخدوش تھی لیکن مسلسل محنت اور عوام کے خدمت کے جذبے سے سرشار ہم نے ایسے ایسے اقدامات کئے جن کی وجہ سے آج ملک میں صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔ امن و امان سمیت بہت سے معاملات واضح بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔