Get Alerts

سعودی عرب پہلے اپنے داخلی مسائل کو حل کرے : ایران

سعودی عرب پہلے اپنے داخلی مسائل کو حل کرے : ایران

تہرا ن:ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقائی ریاستوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے اپنے داخلی مسائل حل کرے۔
ایرانی کابینہ کے اجلاس میں صدر روحانی نے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی ممالک کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرے۔اگر آج آپ کو داخلی مسائل کا سامنا ہے تو آپ اپنی کوششیں ان کو حل کرنے پر لگائیں کیونکہ آپ کے داخلی مسائل سے دوسروں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
انھوں نے سعودی عرب سے کہا کہ کیا آپ علاقے کے تمام ممالک کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایران کے کردار اور طاقت سے باخوبی واقف ہیں۔ آپ سے کہیں زیادہ بااثر طاقتیں ایرانی قوم کے خلاف کچھ نہیں کر سکی ہیں۔

ٹیگز: