مولانا فضل الرحمن ڈٹ گئے،عمران خان کیخلاف اہم اعلان

مولانا فضل الرحمن ڈٹ گئے،عمران خان کیخلاف اہم اعلان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومتی وزراءکا لب و لہجہ مفاہمت نہیں، تصادم کی طرف جاتا ہے،حکومتی کمیٹی کو کہہ دیا کہ آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر آنا،ایڈہاک ازم پر حکومت اور ملک نہیں چلتے، آخر ملک کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے، ملک کو ایسے لوگوں سے فارغ کرو، پاکستان کو کہاں لے جا رہے ہیں،ہم آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، جعلی اسمبلی سے منظور قوانین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کیوں قبول نہیں کی جا رہی، دھاندلی سے آنے والوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے۔

 

جمعہ کو آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایڈہاک ازم پر حکومت اور ملک نہیں چلتے، آخر ملک کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے، ملک کو ایسے لوگوں سے فارغ کرو، پاکستان کو کہاں لے جا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے امن کے لیے قربانیاں دیں، کیا ہماری قربانیاں اس لیے تھیں کہ ایسے لوگ حکمرانی کریں گے؟ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کیوں قبول نہیں کی جا رہی، دھاندلی سے آنے والوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے، ہم آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

 

انہوںنے کہاکہ جب سے اسمبلیاں بنی ہیں قانون سازی نہیں ہوئی، ان کا بنایا ہوا صدر آرڈیننس جاری کرتا ہے اور 15، 20 آرڈیننس عجلت میں پاس کرائے جاتے ہیں۔جعلی نمائندوں کے آرڈیننس بھی جعلی ہوتے ہیں، جعلی اسمبلی سے منظور قوانین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جعلی اسمبلی کی قانون سازی بھی جعلی ہوتی ہے۔

 

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے منی لانڈرنگ کا شور مچایا گیا اور آج چیئرمین ایف بی آر نے کہہ دیا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، کس قسم کے لوگ مسلط ہو گئے ہیں، ان کی پوری سیاست مخالفین کو چور کہنے پر قائم ہے، اس حکومت کو ہم ایک قبضہ گروپ سمجھتے ہیں، حکومتی کمیٹی کو کہا ہے آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر آنا۔