ثانیہ مرزا پشاور زلمی کو اسپورٹ کرنے کراچی پہنچ گئیں

Sania Mirza, Shoaib Malik, PSL, Peshawer Zalmi
کیپشن: فوٹو فائل , Sania Mirza

کراچی: شعیب ملک کی اہلیہ   اور  مشہور ٹینس   اسٹار   ثانیہ   مرزا  بھی  پاکستان   سپر  لیگ میں    اپنے شوہر  کو سپورٹ    کرنے   کراچی   پہنچ گئیں ۔ثانیہ مرزا کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل کے میچز دیکھیں گی ۔ ثانیہ مرزا گزشتہ شب کراچی آئیں تھیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل   سیزن  فائیو میں   پشاور  زلمی کا حصہ  ہیں ۔  اور ان کی ٹیم نے پاکستان پی ایس ایل سیزن فائیو کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے بقیہ میچز 14 ، 15 اور 17 نومبر کو ہونگے۔ ایونٹ کا کوالیفائر اور پہلا  الیمنیٹر 14 نومبر کو ہو گا جبکہ 15 کو ایلیمنیٹر 2 ہو گا۔ 17 نومبر کو پی ایس ایل سیزن 5 فائیو کا فائنل کھیلا جائیگا۔ 

پشاور زلمی متعدد ٹیلنٹڈ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے پاس حیدر علی جیسا جارح مزاج بلے باز ہے تو ساتھ شیعب ملک اور کامران اکمل جیسے تجربے کار کھلاڑی بھی ہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی جیسا بلے باز بھی ہے اور کارلوس بریتھیوٹ جیسا آل راؤنڈر بھی موجود ہے۔ اگر بولنگ لائن اپ کی بات کی جائے تو پشاور زلمی اس میں بھی تجربہ اور مہارت دونوں رکھتی ہے۔ پشاور زلمی کی بولنگ لائن اپ میں  وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی  جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔